اسلام آباد(این این آئی)یورپی یونین کی پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگئی۔قومی ایئر لائن کا یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہوا ہے۔ پرواز پی کے 749 نے 323 مسافروں کے ساتھ پیرس کے لیے اڑان بھری۔ فرانس میں پی آئی اے کے منیجر رضوان کے مطابق یہ پرواز اسی شام پیرس انٹرنیشنل چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر اترے گی۔ترجمان کے مطابق مسافر ہفتے میں دو روز پیرس سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے پیرس آیا جایا کریں گی۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج ہمارے لیے تاریخی دن ہے، قومی ایئر لائن کے منافع بخش روٹس بند ہوگئے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی ایئر لائن کی پروازوں کا یورپ کے مختلف ملکوں میں بتدریج آغاز کریں گے، چاہیں گے کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کی جائے۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یورپ کی فضاؤں میں ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم لہرانا شروع ہوگیا ہے، برطانیہ کے لیے بھی قومی ایئر لائن کی براہ راست پروازوں کا اجرا جلد ہوگا۔واضح رہے کہ معطلی مئی 2020 میں کراچی میں ہونیوالے پی آئی اے طیارہ حادثے کے بعد کی گئی تھی جس میں 97 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔اس کے بعد ایک سابق وزیر ہوا بازی کے بیان نے عالمی سطح پر تحفظات پیدا کیے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ تقریباً 40 فیصد مقامی پائلٹس کے لائسنس مشکوک ہیں، اس کے نتیجے میں یورپی ریگولیٹرز نے پی آئی اے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...