لندن(این این آئی)پاکستانی نوجوان کرکٹر صائم ایوب نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں صائم ایوب نے کہا کہ فی الحال میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے یا نہ کھیلنے سے حوالے سے کچھ بھی نہیں کہہ سکتا ہوں۔ لندن میں زیر علاج نوجوان کھلاڑی نے کہا کہ میڈیکل پینل کے فیصلے کا انتظار ہے، وہ پی سی بی کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے مطمئن ہیں۔دو روز قبل صائم ایوب کا پہلا میڈیکل چیک اپ مکمل کرلیا گیا، ٹخنوں کے مسائل کے ماہر ڈاکٹر لکی جیاسیلن نے اْن کا معائنہ کیا۔نوجوان کرکٹر جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئیتھے، ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا کہ اْنہیں ٹخنے میں فریکچر ہے۔پی سی بی نے صائم ایوب کو بہترین علاج کیلیے لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا، برطانوی ڈاکٹرز کی رپورٹس اور مشورے کی بنیاد پر صائم ایوب کا مزید علاج کیا جائے گا۔دوسری طرف قومی کرکٹر سلمان علی آغا نے کہا کہ صائم ایوب کی رپورٹس کے مطابق وہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹھیک ہوجائیں گے۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...