اگر ملک میں امن ہو جائے تو ہم خود کفیل ہو جائیں گے’خواجہ آصف

0
18

سیالکوٹ (این این آئی)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ انہیں بنی گالہ منتقل ہونے کی پیش کش ہوئی تھی’ اگر ملک میں امن ہو جائے تو ہم خود کفیل ہو جائیں گے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنی گالہ منتقل ہونے کی بانی پی ٹی آئی کی خواہشات ہیں، اس میں کوئی صداقت نہیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تعلق عدالت سے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت بتدریج سنبھل رہی ہے۔وزیر دفاع نے کہاکہ اگر ملک میں امن ہو جائے تو ہم خود کفیل ہو جائیں گے۔