نئی دہلی(این این آئی) بھارت نے کٹھ پتلی حسینہ واجد کے ویزے میں توسیع کردی۔بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے 7 جنوری کو شیخ حسینہ کا جبری گمشدگیوں اور ہلاکتوں میں ملوث ہونے کے باعث پاسپورٹ منسوخ کر دیا تھا،بنگلا دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے معصوم شہریوں کی نسل کشی میں ملوث ہونے پر حسینہ واجد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے ، دوسری جانب بھارت نے سزا کے ڈر سے کٹھ پتلی حسینہ واجد کے ویزہ میں توسیع کر دی۔بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے بھارت کی جانب سے شیخ حسینہ کے ویز ہ میں توسیع سے متعلق میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاسپورٹ منسوخ ہونے کے بعد ویزے کا معاملہ ختم ہوجاتا ہے، 1971سے لے کر شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹنے تک بنگلا دیش میں بھارتی مداخلت جاری رہی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش میں عوامی نقلاب کے نتیجے میں مودی کی کٹھ پتلی حسینہ واجد بھارت فرار ہوئی تھیں، بھارت فرار ہونے کے بعد بنگلا دیش میں حسینہ واجد کی ظالمانہ پالیسیوں اور سیاست کا مکمل طور پر اختتام ہوا ، شیخ حسینہ پر قتل، کرپشن اور بدعنوانی کے 31 مقدمات ہیں، ان مقدمات میں قتل کے 26 جبکہ نسل کشی کے 4 مقدمات شامل ہیں۔بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ کی غداری اور مسلم دشمنی کی واضح مثالیں موجود ہیں، 2014 میں شیخ حسینہ نے اپوزیشن پارٹی کے لیڈر کو محض جماعت اسلامی کا حصہ ہونے پر نظر بند کر دیا ، شیخ حسینہ نے اپنے دور اقتدار میں جماعت اسلامی کے متعدد رہنماؤں کو جھوٹے اور من گھڑت دہشتگردی کے مقدمات میں پھانسیاں دیں۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان کی نفرت میں اور مودی کے سائے تلے شیخ حسینہ نے اپنی ہی عوام پر ظلم کا بازار گرم کر رکھا تھا ، حسینہ واجد کے ویزہ میں توسیع کر کے مودی سرکار ا?ج بھی بنگلا دیشی عوام کو انصاف کے حصول سے محروم کر رہی ہے۔
مقبول خبریں
شکایت سیاست دانوں سے ہے جو آئین، جمہوریت اور اصولوں پر سمجھوتہ کرلیتے ہیں،...
کراچی(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ 'انہوں' نے ملک پر اپنی گرفت بنائے رکھنے کے...
یو اے ای کے صدر اور مریم نواز کی ‘فیک’ ویڈیوز، تصاویر سوشل میڈیا...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے متحدہ عرب امارت (یو اے ای) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز...
چوہدری سالک حسین سے مصرکے مفتی اعظم کی ملاقات ، دہشت گردی، فرقہ واریت...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین سے مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد...
پی ٹی آئی کمیٹی کی عمران سے ملاقات حکومت نے کروانی ہے، یہ میری...
اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
تعلیم بار ے کانفرنس ، وزیر اعظم نے مہمان عرب رہنمائوں کا عربی زبان...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے لڑکیوں کی تعلیم کے بارے میں کانفرنس سے اپنے کلیدی خطاب کے آغاز میں آئے ہوئے...