اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات حکومت نے کروانی ہے، وہ میری ذمہ داری نہیں۔ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اور اتحادی فیصلہ کر لیں کہ ملاقات ہو سکتی ہے یا نہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ فریقین جب کہیں گے، ایک دو روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہوں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 4 جنوری کو اسد قیصر سے فون پر بات ہوئی تھی، جس میں واضح کر دیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ حکومت تک پہنچا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما، وزیرعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ اور حکومت کے دیگر اکابرین سے براہ راست بھی بات کر سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
شکایت سیاست دانوں سے ہے جو آئین، جمہوریت اور اصولوں پر سمجھوتہ کرلیتے ہیں،...
کراچی(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ 'انہوں' نے ملک پر اپنی گرفت بنائے رکھنے کے...
یو اے ای کے صدر اور مریم نواز کی ‘فیک’ ویڈیوز، تصاویر سوشل میڈیا...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے متحدہ عرب امارت (یو اے ای) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز...
چوہدری سالک حسین سے مصرکے مفتی اعظم کی ملاقات ، دہشت گردی، فرقہ واریت...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین سے مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد...
پی ٹی آئی کمیٹی کی عمران سے ملاقات حکومت نے کروانی ہے، یہ میری...
اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
تعلیم بار ے کانفرنس ، وزیر اعظم نے مہمان عرب رہنمائوں کا عربی زبان...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے لڑکیوں کی تعلیم کے بارے میں کانفرنس سے اپنے کلیدی خطاب کے آغاز میں آئے ہوئے...