واشنگٹن (این این آئی)سفیر پاکستان مسعود خان نے اقوام متحدہ سے خصوصی ایلچی برائے کشمیر مقرر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سفارتی روابط کی عدم موجودگی علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں،اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے مستقل ارکان جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔وہ سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن کے زیر اہتمام تیسرے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر امتیاز خان نے اپنے خطاب میں معصوم کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر روشنی ڈالی جن میں عصمت دری، قتل، بلاجواز قید و بند، مکانات اور علاقوں کی مسماری اور مذہبی تقریبات کے حوالے سے مسلمانوں پر عائد پابندیاں شامل ہیں۔امتیاز خان نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے جموں و کشمیر میں نسل کشی کے ممکنہ خطرے کے بارے میں ڈاکٹر گریگوری اسٹینٹن کی وارننگ کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹر اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت مسئلے کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...