اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ملک بھر کے100 سے زائد بڑے ریٹیلرز کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پوائنٹ آف سیل سے غیر منسلک ریٹیلرز کا ان پٹ ٹیکس کلیم ضبط کیا جائے گا، پی او ایس سے منسلک ہونے کے لیے بڑے ریٹیلرز کو 10 اگست کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، 10 اگست تک ریٹیلرز منسلک نہ ہوئے تو ان پٹ ٹیکس کلیم تصور نہیں ہو گا۔ایف بی آر نے بتایا کہ کہ ریٹیلرز کو 60 فیصد تک ان پٹ ٹیکس کلیم کرنے کی اجازت تھی، بڑے ریٹیلرز کو جولائی 2021 سے منسلک ہونے کی ہدایت کی تھی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پی او ایس سے غیر منسلک ریٹیلرز کی بڑی تعداد کراچی، لاہور، فیصل آباد کی ہے، ریٹیلرز کے خلاف نوٹس جاری کر کے کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بندرگاہوں اور کسٹم اسٹیشنز پر درآمدی کنسائنمنٹ کلیئرنس کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، کنسائنمنٹ کلیئرنس کے لیے متعلقہ چیف کلیکٹرز سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے کنسائنمنٹ کلیئرنس اور درآمدکنندگان کو ریلیف کے لیے اقدام کرنے کی ہدایات دی ہیں۔جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ درآمدی کنسائنمنٹ سے متعلق جاری ایس آر او کے بعد کلیئرنس عمل سست ہو گیا تھا، کلیئرنس کا عمل سست ہونے کے باعث کنٹینرز پر اضافی چارجز عائد ہو گئے تھے تاہم اب چیف کلیکٹرز کو اضافی چارجز ختم اور کنسائنمنٹ کو فوری کلیئر کرانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...