کراچی (این این آئی)چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی والے اپنا چوکیدار بدلیں کیونکہ جس گھر کا چوکیدار چوروں سے مل جائے اس گھر کو کوئی نہیں بچا سکتا۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ دنیا بھر میں ادارے لوکل گورنمنٹ کے ماتحت کیے جاتے ہیں لیکن یہاں لوکل گورنمنٹ کے پاس اختیارات ہی نہیں ہوتے۔مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی میں بارش کی تباہ کاریوں پر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، نالوں کی صفائی بارش شروع ہونے کے بعد شروع نہیں کی جاتی جبکہ 80 فیصد کراچی کا مسئلہ پینے کے صاف پانی کا ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ ملک آٹو پر چل رہا ہے، ایسے میں کراچی کی کس کو فکر ہے، ایم کیو ایم پہلے بھی حکومت میں تھی آج بھی ہے، اللہ تعالیٰ نے آخری بار ہم سے اس شہر کا کام لیا تھا، ہم دوبارہ اس شہر کو اچھا بنا سکتے ہیں۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاتھ کا بنا ہوا شہر ہی چل رہا ہے، کراچی والے اپنا چوکیدار بدلیں کیونکہ جس گھر کا چوکیدار چوروں سے مل جائے اس گھر کو کوئی نہیں بچا سکتا۔
مقبول خبریں
انتخابات کے علاوہ کوئی چارا نہیں،ہم نے ملک کی خاطر حکومت کو مذاکرات کی...
اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ انتخابات کے علاوہ کوئی چارا نہیں،ہم نے ملک کی خاطر حکومت کو...
قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانا ہو گی ،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی برائے قانونی اصلاحات و احتساب عرفان قادر نے کہا ہے کہ قوم کا پیسہ لوٹنے...
تین آدمیوں کو میرے قتل کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ، میری جان...
اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ تین آدمیوں کو میرے قتل کا ٹاسک دے دیا...
نیم مارشل لاء لگ گیا ہے ، عمران خان
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیم مارشل لاء تو لگ گیا ہے، اگر...
آئی ایم ایف کے مشن چیف کا بیان پاکستان کے اندرورنی معلامات میں مداخلت...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن...