اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کو آخری قرار دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر امکان ظاہر کیا ہے کہ رواں مالی سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا ابتدائی اجرا متوقع ہے، پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، پاکستان میں چینی شہریوں کے لیے سیکیورٹی اقدامات جاری ہیں، زمینی صورتحال میڈیا سے کہیں بہتر ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے نکی ایشیا اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ رواں مالی سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا ابتدائی اجرا متوقع ہے۔وزیرخزانہ نے عالمی ایجنسیوں سے ”بی” ریٹنگ کی توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ کے بعد پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری آئی ہے۔محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں پاکستانی چینی مشترکہ منصوبیکی لسٹنگ کی توقع کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین مشترکہ منصوبیسروس لانگ مارچ کی ہانگ کانگ میں لسٹنگ متوقع ہے۔وزیرخزانہ نے پاکستانی کمپنیوں کے لیے مزید لسٹنگز کے امکانات اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اہمیت پر بھی زور دیا اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو اہم قرار دیا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے لیے سیکیورٹی اقدامات جاری ہیں، پاکستانی حکومت چینی شہریوں سمیت تمام غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کو اعلیٰ سطح پر اہمیت دیتی ہے، زمینی صورتحال میڈیا سے کہیں بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے، وزیر خزانہ نے اقتصادی اصلاحات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق اصلاحات کا عمل مکمل ہوجائے گا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...