اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس سننے والا بنچ ٹوٹ گیا۔26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ جسٹس عقیل عباسی سندھ ہائی کورٹ میں اس کیس کا فیصلہ کر چکے ہیں، آج کیس نہیں چل سکتا، پیر کو پہلے والا 3 رکنی بنچ ہی کیس کو سنے گا۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیس کو چلانے کے لیے نیا بنچ بنانا پڑے گا جسے پیر کو سماعت کے لیے مقرر کر رہے ہیں، جسٹس عرفان سعادت خان پہلے ہی بنچ میں شامل تھے۔فاضل جج نے کہا مزید کہ جائزہ لینا ہے آرٹیکل 191 اے کے تحت ریگولر بنچز سے اختیار سماعت لیا جا سکتا ہے جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ ہمیں تھوڑا وقت دیں۔دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ کیس پیر کو فکس ہونے دیں پھر مہلت کو دیکھ لیں گے۔بعد ازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے اٹارنی جنرل آفس کو معاونت کا نوٹس جاری کر دیا اور 26 ویں ا?ئینی ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
مقبول خبریں
کراچی’ عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17...
کراچی(این این آئی) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 17 افراد جاں...
پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو...
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ...
روس کا افغان حکومت کو تسلیم کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے،مولانا خزیمہ سمیع...
اکاوڑاخٹک(این این آئی)روس کا امارتِ اسلامی افغانستان کو تسلیم کرنے کی خیرمقدم اور اسرائیل کے حالیہ جارحانہ اقدامات اور عالمی خاموشی پر شدید مذمت(مولانا...
پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے۔ریسلر دین محمد کی عمر 100...