کراچی(این این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ معیز جعفری عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس میں کہا کہ ایسی ہی درخواست پہلے سے زیر سماعت ہے، کیوں نہ آپ کی درخواست کو دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کردیا جائے؟ایڈووکیٹ معیزجعفری نے کہا کہ ہم حکم امتناع چاہتے ہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم قانون معطل نہیں کرسکتے، قانون کو معطل کرکے کیسے حکم امتناع جاری کیا جاسکتا ہے؟بعدازاں عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی درخواست 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف زیر سماعت دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔
مقبول خبریں
وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے...
پشاور(این این آئی)پشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے...
عمران خان پر تمام کیسز بوگَس، مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے’ شبلی فراز
پشاور(این این آئی) رہنما تحریک انصاف و سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر...
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ایک ماہ کے لئے حفاظتی ضمانت منظور
پشاور(این این آئی) پشاور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک ماہ کیلئے حفاظتی ضمانت منظور...
26ویں آئینی ترمیم کیخلاف شاہد خاقان کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے...
کراچی(این این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے...
وزیراعظم کی یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کیلئے قرض 5 لاکھ سے بڑھا کر...
اسلام آباد(این این آئی)وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم کو 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کرنے...