کراچی(این این آئی) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تاجروں کے بجلی کے بلوں پر عائد فکسڈ ٹیکس واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3ماہ تک بجلی بل سابقہ طریقہ سیلز ٹیکس کے بغیر آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے تاجر رہنمائوں کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ، مذاکرات میں وفاقی وزیرفیصل سبزواری،وسیم اختر معاونت کیلئے موجود تھے۔وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کراچی کے تاجروں کو تنہاء نہیں چھوڑے گی۔تاجر رہنما شرجیل گوپلانی نے مطالبہ کیا کہ بلزمیں غیرمنصفانہ فکس سیلزٹیکس فوری ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور درآمدات میں ای فارم کی شرط ختم کی جائے۔شرجیل گوپلانی نے کہا کہ امپورٹ مال فوری کلیئرکرنے کیلئے بینکوں کوزرمبادلہ فراہم کیا جائے اور 545ایس آراوکے تحت درآمد پر پابندیاں ختم کی جائیں۔تاجروں نے تحریری تجاویز و شکایات وزیر خزانہ کو پیش کیں، جس پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجلی بلوں سے فوری متنازع فکس سیلز ٹیکس ریٹیلرز ختم کرنے کا اعلان کیا، 3ماہ تک بجلی بل سابقہ طریقہ سیلز ٹیکس کے بغیر آئیں گے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تاجروں سے نئے ٹیکس گزار ٹیکس نیٹ میں لانے،رد بدل پر میٹنگ کریں گے ، اب آئندہ بھی بجلی بلوں میں فکس سیلز ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔وزیر خزانہ نے ٹیکس نیٹ میں مزید تاجروں کو لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...