راولپنڈی(این این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عظیم قربانیوں پر اپنے شہدا کے اہل خانہ کاجتنا شکریہ ادا کریں کم ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونیوالے میجرجنرل امجدحنیف اور میجرطلحہ منان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف راولپنڈی میں دونوں شہدا کے گھر گئے اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پرجنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ شہدا ہماری قوم کا فخر ہیں، عظیم قربانیوں پراپنے شہدا کے اہل خانہ کاجتناشکریہ اداکریں کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ سے رابطے میں رہنا ہمارافرض ہے، ہم ہمیشہ کیلئے شہداء کے اہل خانہ کی فلاح وبہبود کے ذمہ دارہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...