اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے انٹارکٹیکا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ونسن سر کرلی۔اسد علی میمن نے 7 براعظموں کی 7 بلند چوٹیوں کے سفر میں چھٹی چوٹی سر کی ہے۔ماؤنٹ ونسن کی بلندی 4892 میٹر ہے جو دنیا کی سرد ترین چوٹی تصور کی جاتی ہے جبکہ کوہ پیما اسد علی میمن کے سیون سمٹ کے سفر میں آخری چوٹی پنچاک جایا باقی ہے۔اسد میمن نے ماؤنٹ ونسن سر کرنے کے بعد اپنی ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں انہیں جذباتی ہوتے دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ رواں ہفتے پاکستانی کوہ پیما ثمر خان نے بھی جنوبی امریکا میں ایک اور چوٹی کو سر کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...