چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

0
29

اسلام آباد (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کا روہت شرما کو کپتان اور شبمن گل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے پریس کانفرنس کے دوران اسکواڈ کا اعلان کیا۔ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول اور ہاردیک پانڈیا اسکواڈ میں شامل ہیں۔اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یشسوی جیسوال، رشبھ پنت اور رویندرا جڈیجا بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔