واشنگٹن (این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے اراکین سے ملاقات کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اورکانگریس مین جیک برگمین سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات سمیت دیگر اہم معاملات پرتبادلہ خیال کیا۔ کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی کا تعلق ڈیموکریٹک جبکہ کانگریس مین جیک برگمین کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے ہے۔ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اورپاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین تھامس سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ اس موقع پر وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کا انتہائی اہم معاشی و دفاعی شراکت دار ہے۔پاکستان کے سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے امریکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور امریکا کے ساتھ تمام شعبوں میں مزید اشتراک چاہتے ہیں۔ آپ کے دورہ پاکستان سے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔کانگریس مین تھامس سوازی نے کہا کہ پاکستان کیساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔ ملاقات میں 30 اپریل کو پاکستانی کاکس کانفرنس واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مقبول خبریں
بینچوں کے اختیارات کے کیس کا 26 ویں ترمیم سے تعلق نہیں، کوئی خود...
اسلام آباد(این این آئی) بینچز کے اختیار کا کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کے کیس میں اٹارنی جنرل نے...
سی پیک فیز ٹو میں چینی کمپنیوں کو پیداواری یونٹس پاکستان منتقل کرنے پر...
ڈیووس (این این آئی)وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سی پیک فیز ٹو میں حکومت ٹو حکومت کی بجائے بزنس ٹو...
امریکا پاکستان کا انتہائی اہم معاشی اور دفاعی شراکت دار ہے، محسن نقوی
واشنگٹن (این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے اراکین سے ملاقات کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی کانگریس مین تھامس...
پاکستانی طلباء کی چین میں جدید زرعی تربیت کا خرچ حکومت اٹھائے گی’ وزیرِ...
اسلام آباد(این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلباء کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان...
عامرخان نے سلمان کو بلاک بسٹر فلم انداز اپنا اپنا کے سیکوئیل کی تجویز...
ممبئی (این این آئی) بالی وڈ کے سپر اسٹارز عامر خان اور سلمان خان نے بگ باس 18 کے فائنل میں اپنی دوستی اور...