لاہور(این این آئی)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز باقی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے لئے رول ماڈل ہیں۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں ترقی، خوشحالی اور امن کا دور واپس آرہا ہے، مریم نواز نے عوامی منصوبوں کا جال وسطی پنجاب سے جنوبی پنجاب سے بچھادیا ہے، مریم نواز کی نوجوانوں میں مقبولیت کی وجہ انکی کارکردگی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کسان کارڈ، الیکٹرک بائیکس، اسکالرشپ، دھی رانی پروگرام کامیابی سے جاری ہیں، نئی سڑکوں کی تعمیر ہورہی ہے اور نئی الیکٹرک بسیں بھی آگئی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر، کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی مریم نواز کے تاریخی منصوبے ہیں، مریم نواز کا خوشحال پنجاب اور ستھرا پنجاب منصوبے بھی کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چار سال پنجاب کے وسائل کو گوگی، پنکی اور کپتان رجیم نے بے دردی سے لوٹا، مریم نواز پنجاب کے لوگوں سے چار سال کی گئی ناانصافیوں کا ازالہ کررہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں آج ہر طبقے کیلئے مریم نواز روز نئے منصوبے لارہی ہیں، مخالفین کا اپنی کارکردگی پر کم مریم نواز پر کیچڑ اچھالنے پر زیادہ فوکس ہے۔
مقبول خبریں
قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا شور شرابہ، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں
اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی صدرارت میں ہونے والے اجلاس میں پھراپوزیشن نے شور شرابہ شروع کر دیا...
190 ملین پائونڈ کیس میں عمران خان کیخلاف جھوٹی گواہی دینے کیلئے شدید دبائو...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی سید ذوالفقار علی بخاری نے...
الیکشن کمیشن نے کسی ایک سیاسی جماعت کیطرف جھکاؤ کے تاثر کو حقائق کے...
اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کسی ایک سیاسی جماعت کیطرف جھکاؤ کے تاثر کو حقائق کے برعکس قرار دیدیا۔...
سعودی کابینہ کی صدر ٹرمپ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد
ریاض(این این آئی)سعودی کابینہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین مثالی تعلقات کو...
عمران خان کو ڈیل آفر نہیں ہورہی’پروپیگنڈے میں پی ٹی آئی کو کوئی نہیں...
کراچی (این این آئی)سابق وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پروپیگنڈے میں پی ٹی آئی کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔ایک بیان میں...