لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے لاکھوں خاندانوں کو ‘نگہبان رمضان پیکیج’ دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ‘نگہبان رمضان پیکیج’ کے حوالے سے مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا۔اجلاس کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے لاکھوں خاندانوں کو ‘نگہبان رمضان پیکیج’ دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں کو نگہبان رمضان پیکیج کے لئے 15 فروری تک رجسٹریشن مکمل کرانے کی ہدایت کی جبکہ نگہبان رمضان پیکیج میں شفافیت کے لئے ضروری اقدامات کا بھی حکم دیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نگہبان رمضان پیکیج نادار لوگوں کا حق اور حکومت کا فرض ہے، عوام کو عزت و احترام کے ساتھ ان کا حق ملنا چاہیے، نگہبان رمضان پیکیج کے لئے عوام کا لائنوں میں لگنا قطعاً پسند نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان میں اللہ کی رضا کیلئے عوام کی خدمت کی جائے، انتظامیہ اور متعلقہ حکام عبادت سمجھ کر اپنی خدمات سرانجام دیں۔ دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ ‘نگہبان رمضان پیکیج’ کیلئے پی ایس ای آر میں رجسٹریشن ضروری ہے، گھر بیٹھے آن لائن پورٹل pser.punjab.gov.pk پر بھی اپلائی کیا جا سکتا ہے، یونین کونسل اور بلدیہ دفاتر میں رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے، نگہبان رمضان پیکیج کیلئے ہیلپ لائن 080002345 بھی قائم کر دی گئی ہے۔
مقبول خبریں
ہمیں اپنے تعلیمی نظام میں بہتری لانے کیلئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنا چاہیے،صدر...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ ہمیں اپنے تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا...
وزیراعظم سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن کی ملاقات
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کروں گا،بلاول بھٹو زر...
اسلام آبا د(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت...
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
کراچی(این این آئی) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد پر دوبارہ بحال ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری...
پی ٹی آئی نے ہمارے جواب سے پہلے ہی ذہن بنا لیا کمیشن نہیں...
اسلام آباد(این این آئی) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمارے جواب سے پہلے ہی...