اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کشمیر کاز پر پاکستان کے مؤقف کی غیرمتزلزل حمایت کرتا ہے۔ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان آٹھویں مشترکہ کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تذویراتی شراکت داری ہے، بزنس ٹو بزنس تعلقات سے دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آذربائیجان خطے میں کلیدی کردارادا کرے گا، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور ترویج کیلئے ایک دوسرے سے تعاون ضروری ہے، دونوں ممالک ای ویزہ اور براہ راست پروازوں کیلئے کام کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...