واشنگٹن(این این آئی)فلمی دنیا کے سب سے معتبر سمجھے جانے والے آسکرز ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔نیٹ فلکس کی ہسپانوی زبان کی فلمEmiliaPerezنے آسکرز کی سب سے زیادہ 13نامزدگیاں جبکہ فلم The Brutalist اورWickedنے 10،10نامزدگیاں حاصل کیں۔تینوں فلمیں آسکرز ایوارڈ میں بہترین فلم کا ٹائٹل جیتنے کیلئے مقابلہ کریں گی۔بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کیلئے Emilia Perezکی اسٹار کارلا سوفیا کو بھی نامزد کیا گیا ہے جبکہ اداکارہ ڈیمی مور نے 4دہائیوں کے کیریئر میں پہلی بار آسکر نامزدگی حاصل کی۔بہترین اداکارہ کیلئے سنتھیا اریوو، مائیکی میڈیسن اور فرنینڈا ٹورس بھی نامزد ہیں۔دوسری جانب بہترین اداکار کی کیٹیگری میں ایڈرین بروڈی، تمیتھی شیلیمے، کولمین ڈومنگو، رالف فائنز اور سیبیسٹین اسٹین نامزد ہیں۔واضح رہے کہ لاس اینجلس کے جنگلات کی آگ کی وجہ سے نامزدگیوں کو 2بار ملتوی کیا گیا تھا۔جنگلات کی آگ سے 28افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔97ویں آسکرز ایوارڈ 2مارچ 2025کو منعقد ہونے ہیں۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت عظمیٰ میں دائر پٹیشن...
پاکستان کی بہتری کیلئے تمام سرکاری محکموں کو بھرپور مدد دینگے ‘ لیفٹیننٹ جنرل...
لاہور(این این آئی) چیئرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد نے نیب ملتان کا دورہ کیا جہاں ڈی جی نیب ملتان مسعود عالم...
26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ ہی ختم کرے گی اور عدلیہ کی آزادی...
لاہور(این این آئی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ ہی ختم کرے گی اور...
پیکا بل بنیادی حقوق کو محدود کرتا ہے، انسانی حقوق کمیشن کا قانون سازی...
اسلام آباد(این این آئی)انسانی حقوق کمیشن پاکستان( ایچ آرسی۔پی ) نے قومی اسمبلی میں پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری پر...
عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیوں ختم کیے؟ بیرسٹر گوہر نے وجہ بتادی
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ اگر حکومت سے جاری مذاکرات کے نتیجے میں 9 مئی...