اداکار فیصل رحمان نے تاحال سنگل ہونے کی وجہ بتادی

0
36

لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیصل رحمان نے تاحال سنگل ہونے کی وجہ بتادی۔تفصیلا ت کے مطابق فیصل رحمان نے نے ایک میں انٹرویو دیا زاتی اور پیشہ روانہ موضوع پر کھل کر گفتگو کی۔دوران انٹرویو جب اداکار سے شادی نہ کرنے سے متعلق سوال کیا گیا تو فیصل رحمان نے صاف گوئی سے کہاکہ تاحال وہ اپنی غیر شادی شدہ زندگی میں بے حد خوش ہیں لیکن ان کے ماضی میں کئی تعلقات رہے ہیں۔فیصل رحمان نے کمیٹمنٹ فوبیا (وابستگی کا خوف)کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کمیٹمنٹ فوبیاہے اور وہ اپنی سنگل زندگی سے مطمئن ہیں ،یہی وجہ ہے کہ کئی مرتبہ ایسا بھی ہوا کہ بات شادی کے قریب بھی پہنچی لیکن بات نہ بن سکی۔اداکار کے مطابق ایک وقت تھا جب وہ اپنی زندگی میں کسی کو شامل کرنا چاہتے تھے، انہیں یہ خواہش تھی کہ کوئی ان کے قریب ہو جس سے وہ بات کر سکیں لیکن اب وہ ایسی کسی خواہش کا احساس نہیں کرتے،وہ اپنی تنہائی میں خوش ہیں اور شادی کی خواہش اب ان کے دل سے ختم ہو چکی ہے۔