لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ ملکی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کے بعد قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل بینک اسٹیڈیم پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ ملکی سیریز کے میچز کی میزبانی کریں گے۔یہ سیریز سنگل لیگ کی بنیاد پر 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز ہفتہ 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ پہلی گیند دوپہر 2 بجے کروائی جائے گی، پیر 10 فروری کونیوزی لینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگا، اس ڈے میچ کا آغاز صبح ساڑھے 9 بجے ہوگا۔ان دو میچوں کے بعد ایکشن کراچی منتقل ہو جائے گا جہاں پاکستان 12 فروری کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ڈے نائٹ میچ میں جنوبی افریقا سے مقابلہ کرے گا جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ سہ ملکی سیریز کا فائنل جمعہ 14 فروری کو کھیلا جائے گا جو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیمیں جمعرات 6 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں لائٹس میں ٹریننگ کریں گی جبکہ جنوبی افریقا کی تاریخی گراؤنڈ پر پہلی ٹریننگ 9 فروری اتوار کی صبح ہوگی۔ قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہونے والے 4 میچ تینوں فریقوں کو آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا بہترین موقع فراہم کریں گے، وہیں یہ پی سی بی کے لیے اپنے نئے ڈیزائن اور دوبارہ تیار کردہ اسٹیڈیمز کو عالمی معیار کی نشریات کے ذریعے دنیا کے سامنے دکھانے کا بہترین موقع بھی ہوگا۔خیال رہے کہ اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کے بعد تماشائیوں کی گنجائش بڑھادی گئی ہے، پورے اسٹیڈیم میں نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ نشریاتی معیار کو بڑھانے کیلئے 480 جدید ترین ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں، جو دنیا بھر کے شائقین کے لیے دیکھنے کے بہترین تجربے کو یقینی بنائیں گی۔ تماشائیوں کے تجربے کو مزید بلند کرنے کیلئے 2 بڑی ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز بھی نصب کی گئی ہیں۔ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے ایک نیا ہاسپٹلیٹی انکلوڑر تکمیل کے قریب ہے جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آئکونک اسٹیڈیم تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک بے مثال تجربہ فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر فعال ہے۔اسی طرح نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے جس میں یونیورسٹی اینڈ پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے ایک نیا ہاسپٹلیٹی انکلوڑر بھی شامل ہے۔ براڈکاسٹ کوریج کو بہتر بنانے کے لیے 350 ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں جو عالمی ناظرین کو بہترین منظر پیش کریں گی۔ 2 ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز کے علاوہ تماشائیوں کے آرام کو بڑھانے کے لیے 5000 نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت عظمیٰ میں دائر پٹیشن...
پاکستان کی بہتری کیلئے تمام سرکاری محکموں کو بھرپور مدد دینگے ‘ لیفٹیننٹ جنرل...
لاہور(این این آئی) چیئرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد نے نیب ملتان کا دورہ کیا جہاں ڈی جی نیب ملتان مسعود عالم...
26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ ہی ختم کرے گی اور عدلیہ کی آزادی...
لاہور(این این آئی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ ہی ختم کرے گی اور...
پیکا بل بنیادی حقوق کو محدود کرتا ہے، انسانی حقوق کمیشن کا قانون سازی...
اسلام آباد(این این آئی)انسانی حقوق کمیشن پاکستان( ایچ آرسی۔پی ) نے قومی اسمبلی میں پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری پر...
عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیوں ختم کیے؟ بیرسٹر گوہر نے وجہ بتادی
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ اگر حکومت سے جاری مذاکرات کے نتیجے میں 9 مئی...