چینی صدر کے ساتھ میری حالیہ بات چیت دوستانہ رہی ، ٹرمپ

0
24

واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ان کی حالیہ بات چیت دوستانہ رہی۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ چین کے ساتھ ایک تجارتی معاہدہ طے پا سکتا ہے۔عرب ٹی وی کے طمابق انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ معاملات ٹھیک رہے ،بات چیت اچھی اور دوستانہ رہی۔چین کے ساتھ منصفانہ تجارت کے حوالے سے کسی معاہدے تک پہنچنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میں ایسا کر سکتا ہوں۔