پاکستان کی بہتری کیلئے تمام سرکاری محکموں کو بھرپور مدد دینگے ‘ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد

0
26

لاہور(این این آئی) چیئرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد نے نیب ملتان کا دورہ کیا جہاں ڈی جی نیب ملتان مسعود عالم نے انہیں کیسز پر بریفنگ دی۔ چیئرمین نیب نے بورڈ آف ریونیو پنجاب، محکمہ ریونیو جنوبی پنجاب، چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ جنگلات جنوبی پنجاب کے نمائندوں کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے جنوبی پنجاب کے تمام محکموں کو باہمی تعاون بڑھانے کی ہدایات جاری کیں اور ریاستی اراضی کے تحفظ کے لیے اس کی باقاعدہ نشاندہی کرنے پر روشنی ڈالی اور سرکاری اراضی پر موجود تمام غیر قانونی قابضین اور زمین پر قبضہ کرنے والوں سے اس کی بازیابی کے لیے ضروری ہدایات دیں۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے پاکستان کی بہتری کے لیے تمام سرکاری محکموں کو نیب کی جانب سے بھرپور مدد کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے ڈی جی نیب ملتان مسعود عالم کی سربراہی میں نیب ملتان ریجن کی کوششوں کو سراہا اور بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے مختلف اہداف تفویض کئے۔