سرینگر(این این آئی) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز کانفرنس نے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں دفعہ370 کے خاتمے اورمقبوضہ جموںو کشمیرکو مرکزکے زیر انتظام دو اکائیوں میں تقسیم کرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی فوری سماعت کی استدعاکی گئی ہے۔ درخواست میں کہاگیاہے ایک سال سے زیادہ عرصہ گزر چکاہے اوراس دوران یونین آف انڈیا سابق ریاست جموں کشمیرمیں نت نئے حکم ناموں کے ذریعے مسلسل تبدیلیاں لا رہی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان حکم ناموں سے جموںو کشمیر اور لداخ میں کئی مرکزی قوانین نافذ کئے جارہے ہیں۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ جموںوکشمیر کے قوانین کو یا تومنسوخ کیا جا رہا ہے یا ان میں ترامیم کی جا رہی ہیں۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ یہ حکم نامے غیر قانونی،غیر آئینی اور بے بنیاد ہیںکیونکہ جو حکام انکو جاری کر رہے ہیں وہ یہ اختیارات تشکیل نو قانون سے حاصل کر رہے ہیں۔ درخواست میں کہاگیاہے کہ اس حوالے سے جو درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہیں ان میںسنجیدہ آئینی سوالات ہیںجن سے دورس اثرات پڑ سکتے ہیں اسلئے ان سوالات کو جلدی کسی تاریخ پر زیر غور لایا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ان عرضیوں کی شنوائی فوری طور پر ہونی چاہے کیونکہ جموں وکشمیر کے شہریوں کے حقوق میں غیر معمولی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...