واشنگٹن (این این آئی )امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اردن کے بادشاہ عبداللہ کو ٹیلی فون کرکے غزہ جنگ بندی، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور استحکام پر بات چیت کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماوں نے شام کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کو دہشتگردی کا اڈہ یا پڑوسیوں کے لیے خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔مارکو روبیو نیاردن سے 75 برس سے جاری دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم بھی کیا۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے کینیا اور کانگو کے صدور سے رابطہ کیا، برطانوی، جرمن اور فرانسیسی ہم منصب سے بھی بات چیت کی۔امریکی وزیر خارجہ نے مراکش اور ڈومینیکن ری پبلکن کے وزرائے خارجہ سے بھی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...