سرینگر(این این آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے نئی دلی میں عظیم صوفی بزرگ حضرت نظام الدین اولیا خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ کا درگاہ کے سجادہ نشین اور نگران سید انیس نظامی اور دیگر نے پرتپاک استقبال کیا۔بعد ازاں میر واعظ عمر فاروق نے تبلیغی جماعت کے امیر مولانا سعد سید کاندھلوی سے بنگلہ والی مسجد کے مرکز میں ملاقات کی۔ انہوں نے تبلیغی جماعت کی تبلیغ او راصلاح کی کوششوں کی تعریف کی۔اس دوران روحانیت کو فروغ دینے اور اسلامی تعلیمات کی پرامن تبلیغ کے ذریعے مسلمانوں میں ایمان کو مضبوط بنانے سے متعلق مشترکہ وژن پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں رہنمائوں نے امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اتحاد اور تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...