راولپنڈی(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کے زیر اہتمام نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی موجود تھے ۔دورے کے دوران صدر مملکت کو پارک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔صدرکوبریفنگ دی گئی کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پاک فضائیہ کے ترقی کے سفر میں اہم سنگ میل ہے ،یہ منصوبہ قومی اہمیت کا حامل ہے۔مزید بریفنگ دی گئی کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پاکستان میں علم اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی بنیاد بننے کیلئے تیار ہے، پارک کا مقصد خلائی، سائبر، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور ایرو اسپیس میں نجی اور پبلک سیکٹر کے اداروں کو جوڑنا ہے۔ بریفنگ میں بتایاگیاکہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک دنیا کے بہترین ایرو اسپیس، سائبر اور آئی ٹی کلسٹرز میں سے ایک بننے کیلئے پوری طرح تیار ہے ،پارک ابھرتی ٹیکنالوجیز ، تحقیق و تیاری اور اختراعی مراکز کے ساتھ قومی منظر نامے کو بدل دے گا۔ بریفنگ دی گئی کہ پارک سے ملک کو سماجی، اقتصادی، سیکورٹی اور سائنسی طور پر فائدہ ہوگا۔ صدر مملکت نے پاک فضائیہ اور اس کے ہنر مند اہلکاروں اور نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں جدید ترین تکنیکی ماحولیاتی نظام کی تعریف کی ۔صدر مملکت نے جدید جنگی چیلنجوں سے نمٹنے اور قومی تزویراتی اہمیت کے منصوبے کو بے مثال مدت میں مکمل کرنے پر پاک فضائیہ کی قیادت کے وژن اور فعالیت کو سراہا۔
مقبول خبریں
جنوری میں 956 ارب کا ہدف، ایف بی آر 800 ارب ٹیکس جمع کرسکا
اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جنوری 2025 میں 800 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کرلیا جو...
اسلام آباد ہائی کورٹ کی بانی پی ٹی آئی جیل رولز کے مطابق سہولیات...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل سہولیات فراہم کرنے کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست نمٹاتے ہوئے انہیں...
صدر آصف علی زرداری کا پاک فضائیہ کے زیر اہتمام نیشنل ایرو اسپیس سائنس...
راولپنڈی(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کے زیر اہتمام نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔اس موقع...
وزیراعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں اقتصادی وسیکیورٹی تعاون سے متعلق امورپر...
زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ، اسے جدید بنانے کیلئے کام کرنا ہوگا،گورنراسٹیٹ...
ملتان(این این آئی)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہاہے کہ زرعی شعبے کا معیشت میں بہت اہم کردار ہے، زراعت معیشت میں ریڑھ کی...