اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جنوری 2025 میں 800 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کرلیا جو ہدف سے کم ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق جنوری میں 956 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر ہے اور جنوری کا ہدف پورا کرنے کیلئے آخری روز 156ارب ٹیکس جمع کرنا تھا۔ایف بی آر حکام نے بتایا کہ رواں ماہ کے ٹیکس وصولی کے ہدف کے قریب پہنچ جائیں گے، 40 سے 50 ارب ممکنہ شارٹ فال پریشانی کی بات نہیں، آئی ایم ایف ماہانہ نہیں سہ ماہی بنیاد پر ٹیکس وصولی دیکھتا ہے جب کہ جنوری تا مارچ 3150 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف ہے لہٰذا مارچ میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آنے سے وصولی بہتر ہوگی۔ ایف بی آر حکام نے کہا کہ گزشتہ سال دسمبر میں ایف بی آر نے تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا جس 1330 ارب تھا۔حکام کے مطابق جولائی تا دسمبر 2024۔25 ٹیکس ریونیو میں 384 ارب شارٹ فال رہا، مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 5624 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا جب کہ جولائی تا دسمبر 6 ہزار 8 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر تھا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...