اسلام آباد(این این آئی) افغان حکومت اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش ہو گیا اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں اور افغان حکومت کے گٹھ جوڑ کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے۔ذرائع کے مطابق 30 اور 31 جنوری کی رات ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سیکیورٹی فورسز ، کیکامیاب آپریشن میں فتنہ الخوارج کے4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، ہلاک دہشتگردوں میں افغانستان کے صوبے باغدیس کے نائب گورنرمولوی غلام محمد احمدی کا بیٹا بھی شامل تھا، یہ آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان۔کی تحصیل کلاچی کے علاقے مدی میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے امریکی ساختہ جدید نائٹ ویڑن سمیت ایم 16اے 4 اورایم 24 اسنائپر رائفلز بھی برآمد ہوئیں، باغدیس کے گورنر کے ہلاک کئے جانے والے بیٹے کی شناخت بدر الدین عرف یوسف کے نام سے ہوئی۔ ذرائع نے بتایاہے کہ افغان حکام اب بدر الدین عرف یوسف کی لاش لینے سے بھی انکاری ہیں،پاکستان نے کئی بار افغان حکام کو لاش وصولی کا کہا ہے لیکن افغان سائیڈ سے مسلسل انکار کیا جا رہا ہے، بدرالدین اس سے پہلے افغان طالبان کے تربیتی مرکز میں تربیت حاصل کرتا تھااور بعد میں فتنہ الخوراج کاحصہ بنا، بدر الدین افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کی نئی لہر میں ایک اہم کردار کے طور پر براہ راست ملوث تھا۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی قیادت اب بھی افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں بشمول فتنہ الخوارج کے ساتھ گہرے تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے، اس بات کے شواہد بھی موجود ہیں کہ افغان طالبان فتنہ الخوراج کو دفاعی ، تکنیکی اور مالی امداد فراہم کرتے ہیں۔پاکستان کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ حالیہ بیان کے مطابق افغانستان میں امریکی ہتھیاروں کی موجودگی پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کیلئے گہری تشویش کا باعث ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے مطابق افغانستان کیلئے مستقبل کی مالی امداد اس وقت اقتدار میں موجود طالبان رہنماؤں کی جانب سے امریکی فوجی سازوسامان کی واپسی پر منحصر ہو گی۔دفاعی تجزیہ کار کے مطابق افغانستان کے نائب گورنر کے بیٹے کی ہلاکت افغان طالبان اور فتنہ الخوراج کے درمیان گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے، افغان حکام پاکستان میں دہشت گردی کی مذمت کرنے کے بجائے، سوشل میڈیا پر نورالدین کی نام نہاد شہادت کا جشن منا رہے ہیں، مولوی غلام محمدکو میڈیا پرافغانستان کی تعمیر نوکاپروپیگنڈہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے لیکن اس نے اپنے بیٹے کو پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کی چھوٹ دے رکھی تھی۔دفاعی تجزیہ کار نے کہاکہ یہ بلا شک و شبہ واضح ہوچکا ہے کہ پاکستان کیخلاف دہشتگردی میں نہ صرف افغانستان کی سرزمین بلکہ افغان حکومت بھی مکمل طور پر شامل ہوچکی ہے، اس سے بڑا ثبوت کیا ہوگا کہ افغان نائب گورنر کا بیٹا پاکستان میں دہشتگردی کرتے ہوئیہلاک ہوا، فتنتہ الخوارج افغان نوجوانوں کو پاکستان میں تعلیم اور نوکریوں کا جھانسہ دے کر لاوارث موت مروا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوراج کے ساتھ پاکستان میں دراندازی کرنیوالے زیادہ ترافغان شہری یا تو مارے جاتے ہیں یا گرفتارکرلئے جاتے ہیں افغان عوام کو چاہیے کہ وہ اپنی بھلائی کیلئے اپنے بچوں کو فتنہ الخوراج سے بچائیں، افغانستان ہر قسم کے دہشت گردوں کی افزائش گاہ بن چکا ہے جس پر بین الاقوامی سطح پر ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ججز ٹرانسفر کو خوش آئند قرار دے دیا
اسلام آباد(این این آئی)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ججز ٹرانسفر کو خوش آئند قرار دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے پریس ایسوسی...
وزیراعظم کا سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ، قلات دہشتگردی واقعے میں زخمی جوانوں...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیاجہاں انہوںنے قلات دہشت گردی واقعے میں زخمی سکیورٹی فورسز کے...
پاکستانی ڈاکٹروں کانیشنل رجسٹریشن امتحان سٹیپ II میں شرکت کے مواقع بحال کرنے کامطالبہ
اسلام آباد (این این آئی)بیرون ملک سے میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کو...
گوجرانوالہ،مراکش کشتی حادثے میں بچ جانیوالا ایک اور نوجوان گھر پہنچ گیا
گجرانوالہ(این این آئی)مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والا گجرانوالہ کا رہائشی نوجوان عامر علی گھر پہنچ گیا۔عامر علی نے بتایا کہ وہ 6...
سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر 35 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان
اسلام آباد(این این آئی)سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم جاری مالی سال کے دوران35 ارب ڈالر سے بڑھنے کا...