گجرانوالہ(این این آئی)مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والا گجرانوالہ کا رہائشی نوجوان عامر علی گھر پہنچ گیا۔عامر علی نے بتایا کہ وہ 6 ماہ قبل گھر سے سپین جانے کیلئے روانہ ہوا تھا لیکن اس کا سفر انتہائی خطرناک اور تکلیف دہ ثابت ہوا، انہیں لیبیا تک جہاز پر اور پھر آگے ٹیکسیوں کے ذریعے ماریطانیہ اور سینیگال لے جایا گیا وہاں سے انہیں ایک کشتی میں سوار کیا گیا، جس میں40 افراد کی گنجائش کے باوجود 86 افراد کو بٹھایا گیا تھا۔عامر علی نے بتایا کہ کشتی 13 دن تک سمندر میں رہی اور اس دوران اسمگلرز نے مزید پیسے مانگے۔ عامر کے مطابق ان کے ایجنٹوں نے پیسے ادا نہیں کیے تھے جس کی وجہ سے اسمگلرز نے ان پر تشدد شروع کر دیا۔ عامر نے بتایا کہ انہیں ہتھوڑیوں سے مارا گیا، جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ ان کے پاؤں اب بھی زخمی ہیں، اور وہ صحیح طریقے سے چل بھی نہیں پاتے۔ عامر نے کہا کہ وہ اس واقعے کا حال بیان نہیں کر سکتے، کیونکہ انہیں وہ مناظر یاد کر کے خوف آتا ہے۔عامر نے مراکش کے باشندوں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے انہیں اور دیگر مسافروں کو بچایا۔ انہوں نے کہا کہ ایجنٹوں کو سخت سزا ملنی چاہیے، تاکہ کوئی نوجوان غیرقانونی طریقے اختیار کرنے کی کوشش نہ کرے۔ عامر نے یہ بھی بتایا کہ ابھی تک تقریباً 2 ہزار نوجوان سیف ہاؤسز میں موجود ہیں، جو آگے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
مقبول خبریں
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ججز ٹرانسفر کو خوش آئند قرار دے دیا
اسلام آباد(این این آئی)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ججز ٹرانسفر کو خوش آئند قرار دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے پریس ایسوسی...
وزیراعظم کا سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ، قلات دہشتگردی واقعے میں زخمی جوانوں...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیاجہاں انہوںنے قلات دہشت گردی واقعے میں زخمی سکیورٹی فورسز کے...
پاکستانی ڈاکٹروں کانیشنل رجسٹریشن امتحان سٹیپ II میں شرکت کے مواقع بحال کرنے کامطالبہ
اسلام آباد (این این آئی)بیرون ملک سے میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کو...
گوجرانوالہ،مراکش کشتی حادثے میں بچ جانیوالا ایک اور نوجوان گھر پہنچ گیا
گجرانوالہ(این این آئی)مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والا گجرانوالہ کا رہائشی نوجوان عامر علی گھر پہنچ گیا۔عامر علی نے بتایا کہ وہ 6...
سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر 35 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان
اسلام آباد(این این آئی)سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم جاری مالی سال کے دوران35 ارب ڈالر سے بڑھنے کا...