اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق ملنے تک پاکستان نامکمل ہے،مقبوضہ کشمیر میں زیادتیوں پر ہم بین الاقوامی برادری کی آواز کے منتظر ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما طارق فضل چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، تحریک آزادی کے دوران لاکھوں کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کیلئے جد وجہد کر رہے ہیں، بھارتی مظالم کیخلاف بھر پور آواز بلند کریں گے، کشمیری عوام کو استصواب رائے کا بنیادی حق دیا جائے، یہ دن پاکستان کی جانب سے سفارتی محاذ پر کشمیریوں کی حمایت کا اظہار ہے۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک تکمیل پاکستان کی جدو جہد ہے، کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق ملنے تک پاکستان نامکمل ہے، مقبوضہ کشمیر میں زیادتیوں پر ہم بین الاقوامی برادری کی آواز کے منتظر ہیں۔طارق فضل چودھری نے کہا کہ15 اگست کو کشمیریوں کے حقوق پامال کیے گئے، ہم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، یوم یکجہتی کشمیر کو روایتی انداز سے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس بار شاہراہ دستور پر ایک بڑی واک منعقد کی جائے گی۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہاکہ(آج) 5 فروری کو پاکستان اور آزاد کشمیر میں سیمینار منعقد کیے جائیں گے، دفتر خارجہ نے فارن مشنز کو بھی بھارتی مظالم پر سیمینارز کی ہدایات جاری کر دیں، یوم یکجہتی کشمیر پر صوبائی دارالحکومتوں میں انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی۔
مقبول خبریں
معیشت ٹھیک کرنے کیلئے مزید محنت درکار ہے،وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے مگر ابھی...
بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند...
لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک...
نیپرا حکام نے کابینہ کی منظوری کے بغیر ہی اپنی تنخواہوں میں لاکھوں روپے...
اسلام آباد(این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے اعلیٰ حکام نے اپنی تنخواہوں میں 3 گنا تک اضافہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق...
پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا
اسلام آباد(این این آئی)پیکا ترمیمی ایکٹ کے لیے دائر کی گئی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس...
پنجاب کے سیاحتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے ‘ مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے خوبصورت سیاحتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے۔سیاحت کی بحالی...