یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

0
23

راولپنڈی(این این آئی)یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ”کشمیر بنے گا پاکستان” گلوکار احمد جہانزیب نے گایا، نغمے کی دھن عرفان سلیم اور کامران اللہ خان نے بنائی جبکہ بول عمران رضا نے لکھے ہیں۔5 فروری کی مناسبت سے تیار کیا جانے والا یہ گیت ایک عزم ہے، اظہار یکجہتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور اور دلیر عوام کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے۔