اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترین ممالک میں شامل ہے، ہم تنہا یہ جنگ نہیں لڑ سکتے،پاکستان ایک فیصد سے بھی کم گیسز کا اخراج کرتاہے ، کلائمیٹ چینج عالمی اتحاد کا متقاضی ہے۔ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک فیصد سے بھی کم گیسز کا اخراج کرتا ہے، تب بھی ہم موسمیاتی تبدیلی کے متاثرہ ترین ممالک میں سے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 2سال قبل سیلاب سے ایک تہائی پاکستان متاثر ہوا،موسمیاتی تبدیلی سے لوگوں کو صحت اور معاشی مسائل ہیں،پاکستان اس جنگ کو اکیلا نہیں لڑسکتا، ہمیں خطے کے ممالک کی مدد چاہیے۔احسن اقبال نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کیلئے پالیسی مرتب کی ہے، ہم کاربن پالیسی گرین فنانسنگ پر کام کر رہے ہیں،موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ اڑان پاکستان کے مرکزی نکات میں سے ہے،ہم اسموگ پر کنٹرول،شہری آلودگی میں کمی،پانی کی بچت،فصلوں کی باقیات کو جلانے سے روکنے پر کام کر رہے ہیں، اسی طرح سولر، ونڈ اور ہائیڈرو پاور پر منتقلی کا کام بھی جاری ہے۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے کہاکہ گرین انرجی اور گرین جابز پیدا کر رہے ہیں ، تاہم کلائمیٹ چینج عالمی اتحاد کا متقاضی ہے، صاف ستھرے پاکستان کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہے۔انہوں نے 2022 کے سیلاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2 سال قبل ہمارے ملک کا ایک تہائی حصہ سیلاب کے سبب ڈوب گیا تھا، 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کو بے گھر ہونا پڑا، 1700 افراد کی جانیں گئیں، 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...