واشنگٹن ڈی سی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان و امریکا کے عوامی رابطے مضبوط کیے جانے چاہئیں،مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔انہوں نے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں پاکستانی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ تقریب میں امریکی حکام سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔بلاول بھٹو نے بتایا کہ امریکا میں ہونے والے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں دنیا بھر سے اہم ترین شخصیات موجود تھیں، امریکی صدر نے خطاب بھی کیا۔قبل ازیں واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب سے چیئرمین بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ بریک فاسٹ بین المذاہب ہم آہنگی کا ایک بہت اچھا موقع ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ لوگوں کے ساتھ برابر کی سطح پر برتاؤ کرنا چاہیے، ہر مسلمان حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ماننے والا ہے، یہ قومی دعائیہ تقریب نہیں عالمی دعائیہ تقریب ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایاکہ میری اراکین کانگریس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، اب میں وزیر خارجہ نہیں تاہم تمام ملاقاتیں ذاتی حیثیت میں کیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے بتایا کہ تقریب میں دنیا بھر سے لوگ شریک ہوئے، امریکی صدر ٹرمپ نے اختتامی خطاب بھی کیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...