اسلام آباد(این این آئی)نمائندہ ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کو حل کرنے میں لیڈ کرنا چاہیے،عالمی سطح پر موسمیاتی ناانصافیاں ہورہی ہیں، کیا کاپ 29 میں جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے ہوئے ہیں؟ ۔ بریتھ پاکستان انٹرنیشنل کلائمیٹ چینج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نمائندہ ورلڈ بینک نے کہا کہ پاکستان اپنی جی ڈی پی کا سالانہ9 فیصد نقصان موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے کررہا ہے جبکہ اپنی جی ڈی پی کا 6 فیصد نقصان اربن ٹرانسپورٹ کی وجہ سے برداشت کررہا ہے، موسمیاتی تبدیلیاں غریب لوگوں کا مسئلہ ہے۔نمائندہ ورلڈبینک نے کہاکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا ذمہ دار ہے اور نہ ہی پاکستان کی وجہ سے لاس اینجلس میں آگ لگی، پاکستان کو باہر کی دنیا کا انتظار نہیں کرنا چاہیے خود مسائل کا حل نکالنا چاہیے، کلائمیٹ چینج صرف شعبہ توانائی کی وجہ سے نہیں ہے، سب سے بڑا مسئلہ زراعت اور پانی کا ہے، عالمی مارکیٹ میں ایگریکلچر کے17 فیصد شیئرز کم ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان وہ ملک ہے جس کا عالمی سطح پر گیسز کا اخراج کم ہے لیکن پھر بھی اسے بری طرح موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے، عالمی سطح پر موسمیاتی ناانصافیاں ہورہی ہیں، کیا کاپ 29 میں جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے ہوئے ہیں؟ ہوا کی آلودگی کی وجہ سے سالانہ 7 ملین لوگ لقمہ اجل بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں دنیا موسمیاتی تبدیلی کے حل سے پیچھے ہٹنے لگی وہیں پر پاکستان قدم بڑھا رہا ہے، پاکستان کو ہی موسمیاتی تبدیلی کو حل کرنے میں لیڈ کرنا چاہیے۔
مقبول خبریں
پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں، بلاول بھٹوزرداری
واشنگٹن/کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں۔چیئرمین پاکستان...
اعظم نذیر تارڑ سے جاپانی سفیر شو ایچی اکاماٹسو کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پاکستان میں جاپان کے سفیر شو ایچی اکاماٹسو نے جمعہ...
موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد ،معیشت کی ترقی کیلئے بھی مل...
لاہور( این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی...
معاشی بہتری ،مہنگائی میں کمی ملک وقوم کی بہتری کے اشارے ، مخلوق خدا...
لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ معاشی بہتری ،مہنگائی...
اگلے سال 300 اسکیمیں مکمل کریں گے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
کراچی (این این آئی)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اگلے سال مزید 300 اسکیمیں مکمل کریں گے۔ کے ایم سی ہیڈ...