راولپنڈی (این این آئی)بشریٰ بی بی نے 31 مقدمات میں شاملِ تفتیش ہونے سے پہلے بانی پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کی شرط رکھ دی۔راولپنڈی اڈیالہ جیل میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے بعد درج 31 مقدمات کی سماعت کی۔اس موقع پر بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔بشریٰ بی بی نے کہا کہ شاملِ تفتیش ہونے سے قبل بانی پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کرنی ہے، مشاورت کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ شوہر اور وکیل سے ملاقات کروا دی جائے تو شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں۔بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں شاملِ تفتیش ہونے کی بھی عدالت سے درخواست کی جس کے بعد عدالت نے ایس او پی کے مطابق بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی اور وکیل سے ملاقات کا حکم دے دیا۔بعد ازاں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بشریٰ بی بی کے 31 مقدمات کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی۔
مقبول خبریں
ہم نے غزہ کے مستقبل کے حوالے سے رعائتیں پیش کی ہیں ، حماس
غزہ (این این آئی)فلسطینی تنظیم حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ تنظیم فلسطینی سیاسی منظر نامے میں اپنا سفر جاری رکھنے کی...
سعودی ولی عہد کی دعوت، جی سی سی، مصر اور اردن کے رہنما آج...
ریاض (این این آئی )ایک سرکاری سعودی ذریعے نے بتایا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر خلیج تعاون کونسل...
روسی صدر کا ولی عہد کو فون، مذاکرات کی میزبانی کرنے پر شکریہ
ماسکو(این این آئی ) روسی صدر ولادیمیر پوتین نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فون کیا اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات...
ٹرمپ کا منصوبہ غزہ کے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کا نہیں، امریکی ایلچی
واشنگٹن (این این آئی )مشرق وسطی کے لیے امریکی ایلچی سٹیفن وِٹکوف نے جمعرات کو کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے غزہ کے منصوبے...
عمران خان نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے’ بیرسٹر...
پشاور(این این آئی)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانء پی ٹی آئی عمران خان نواز شریف کی...