لاہور(این این آئی)چیمپئنز ٹرافی کیلئے اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈ پر تحفظات کیے جا رہے ہیں تبدیلی سے متعلق چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ سابق کھلاڑی میگا ایونٹ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کو غیر متوازن قرار دیتے ہوئے اس میں ردوبدل کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایسے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا اس حوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم میں مزدوروں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کو ریویو کر رہی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پی سی بی سلیکشن کمیٹی کی مشاورت جاری ہے اور کمیٹی میگا ایونٹ کے اعلان کردہ اسکواڈ کو ریویو کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خوشدل شاہ اور فہیم اشرف کو نیک نیتی کے ساتھ اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے، تاہم سلیکشن کمیٹی کو چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں تبدیلی کا اختیار ہے۔
مقبول خبریں
معیشت ٹھیک کرنے کیلئے مزید محنت درکار ہے،وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے مگر ابھی...
بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند...
لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک...
نیپرا حکام نے کابینہ کی منظوری کے بغیر ہی اپنی تنخواہوں میں لاکھوں روپے...
اسلام آباد(این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے اعلیٰ حکام نے اپنی تنخواہوں میں 3 گنا تک اضافہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق...
پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا
اسلام آباد(این این آئی)پیکا ترمیمی ایکٹ کے لیے دائر کی گئی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس...
پنجاب کے سیاحتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے ‘ مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے خوبصورت سیاحتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے۔سیاحت کی بحالی...