لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو انتہا پسندی کے بجائے علم، ترقی اور مثبت سوچ کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ مریم نواز نے انتہا پسندانہ تشدد کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندانہ رویے اور دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر سطح پر انتہا پسندی اور عدم برداشت کی حوصلہ شکنی کریں گے، سر زمینِ پاک پر کسی بھی شدت پسندانہ سوچ کو پنپنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتہا پسندانہ نظریات اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد جاری رکھیں گے۔مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت امن، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جو برداشت، محبت اور یکجہتی پر قائم ہو، محفوظ، ترقی یافتہ اور پرامن پنجاب بنائیں گے جو دنیا کے لیے امن کی مثال بنے گا۔
مقبول خبریں
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم کی ہدایت پر عید الفطر کے موقع...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر عیدالفطر کے موقع پر...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے وفد کے...
مکہ مکرمہ(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور ملکی سلامتی...
پاکستان ریلوے کا عید پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
لاہور(این این آئی)پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان ریلوے نے...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان کے موقع پر روٹ پلان تشکیل دے...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دے دیا...
رمضان میں 85 ویں یومِ پاکستان پریڈ(کل)ہوگی’ انتظامات شروع
اسلام آباد(این این آئی)رمضان المبارک میں 85 ویں یوم پاکستان پریڈ کے انتظامات کا آغاز ہوگیا، پریڈ 23 مارچ کو ایوان صدر میں منعقد...