نیویارک (این این آئی)دنیا بھر میں وبا کی شکل میں پھیلنے والے مہلک کرونا وائرس کے علاج کے لیے امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کی تیارکردہ ویکسین کی تیسرے مرحلے میں کلنیکیل آزمائش جاری ہے اور اس مرحلے میں یہ کرونا وائرس کے علاج میں 90 فی صد موثر ثابت ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی نے کہا کہ اس ماہ کے آخر میں اس ویکسین کے ہنگامی استعمال کی غرض سے منظوری کے لیے امریکی ریگولیٹرز ڈرگ اور فوڈ ایڈمنسٹریشن کے ہاں درخواست دائر دے دی جائے گی۔فائزر نے امریکا اور پانچ دوسرے ممالک میں قریبا 44 ہزار افراد پر اپنی اس نئی ویکسین کی جانچ کی ہے اور اس کی بنیاد پر ابتدائی نتائج جاری کیے گئے ۔ان کے مطابق ان میں صرف 94 افراد کووِڈ-19 کا شکار ہوئے ہیں۔البتہ فائزر نے ان کیسوں کے بارے میں مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے اور خبردارکیا ہے کہ اس اسٹڈی کے اختتام تک اس ویکسین کو لگوانے کے نتیجے میں کووِڈ-19 سے تحفظ کی شرح میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...