بھارتی کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں نیا تنازع سامنے آگیا

0
22

دبئی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں نیا تنازع سامنے آیا ہے، اسٹار کھلاڑی نے گوتم گمبھیر کو چیمپئنز ٹرافی سے ڈراپ کرنے کا ذمہ دار ٹھہرادیا۔چیمپئنزٹرافی میں پاک بھارت اہم میچ سے قبل ٹیم انڈیا میں سب کچھ ٹھیک ہے یا نہیں؟ یہ سوال بھارتی میڈیا میں زیرگردش ہے، بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی مہمان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی میں 4ـ1 سے اور ون ڈے میں 3ـ0 سے کلین سوئپ کیا تھا۔ٹائمز ناؤ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ بھارتی کرکٹر نے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر پر الزام لگایا ہے کہ انھوں نے انہیں بھارت کی چیمپئنز ٹرافی الیون میں انھیں بطور وکٹ کیپر پہلا انتخاب نہیں سمجھا۔رپورٹ میں اس وکٹ کیپر بلے باز کا نام نہیں بتایا گیا اور نہ ہی اس بات کی تصدیق کی گئی کہ آیا وہ کھلاڑی بھارت کی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کا حصہ ہے یا نہیں ہے۔تاہم چوں کہ اسٹار کھلاڑی کے طور پر وکٹ کیپر بیٹر کا تذکرہ کیا گیا ہے اس لیے اس پوزیشن کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگانے کے لیے بھارتی ٹیم میں اتنے زیادہ نام نہیں ہیں۔ذرائع نے ٹائمز ناؤ کو بات چیت میں تصدیق کی ہے کہ بھارت کا ایک موجودہ وکٹ کیپر ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سے ناخوش ہے۔ یہ کھلاڑی فی الحال ون ڈے کے لیے پلیئنگ الیون میں پہلا انتخاب نہیں ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس بھارتی کرکٹر کو لگتا ہے کہ 50 اوور کے فارمیٹ میں اس کی جگہ نہ ہونے کے پیچھے کوئی خاص وجہ ہے۔