اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ فوج ان کی جماعت کا ذیلی ادارہ بن جائے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اقتدار سے محرومی کے بعد پی ٹی آئی اپنے زخم چاٹ رہی ہے، مذموم مقاصد کے لیے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات رونما کیے گئے۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی املاک پر حملے اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کے واقعات ایک حقیقت ہیں، پی ٹی آئی والوں کی سیاست ایک ذات کے لیے ہے، انہیں ملک کی کوئی فکر نہیں، پی ٹی آئی کا طرز عمل ہر گز سیاسی نہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک استحکام کی راہ پر گامزن ہے، معاشی میدان میں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں، قومی محاذ پر کامیابیوں سے پی ٹی آئی کی پریشانی اور بیزاری بڑھ گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کیں، یہ سنجیدہ لوگ نہیں، ذاتی مفادات کے لیے ترلے کر رہے ہیں۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ عوام باشعور ہیں، پی ٹی آئی کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا ہے، ملک کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوں گی، ہم نے سیاسی انتقام کا سامنا کیا، لیکن ملکی وقار کے خلاف کوئی بات نہیں کی، انتشار کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائے گی۔خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ اہم سفارتی، عسکری اور معاشی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات مثالی ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر برطانیہ کے اہم دورے پر ہیں۔
مقبول خبریں
ہم نے غزہ کے مستقبل کے حوالے سے رعائتیں پیش کی ہیں ، حماس
غزہ (این این آئی)فلسطینی تنظیم حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ تنظیم فلسطینی سیاسی منظر نامے میں اپنا سفر جاری رکھنے کی...
سعودی ولی عہد کی دعوت، جی سی سی، مصر اور اردن کے رہنما آج...
ریاض (این این آئی )ایک سرکاری سعودی ذریعے نے بتایا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر خلیج تعاون کونسل...
روسی صدر کا ولی عہد کو فون، مذاکرات کی میزبانی کرنے پر شکریہ
ماسکو(این این آئی ) روسی صدر ولادیمیر پوتین نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فون کیا اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات...
ٹرمپ کا منصوبہ غزہ کے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کا نہیں، امریکی ایلچی
واشنگٹن (این این آئی )مشرق وسطی کے لیے امریکی ایلچی سٹیفن وِٹکوف نے جمعرات کو کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے غزہ کے منصوبے...
عمران خان نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے’ بیرسٹر...
پشاور(این این آئی)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانء پی ٹی آئی عمران خان نواز شریف کی...