اسلام آباد(این این آئی)اسلام آبادملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ رات سے جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔بلوچستان میں رات سے شمال مغربی علاقے غیرمعمولی موسمی سسٹم کے زیرِاثر ہیں۔ کوژک ٹاپ، شیلا باغ، پشین اور زیارت سمیت شہروں کے بالائی پہاڑی علاقوں پر برف باری اور تیز بارش ہوئی جبکہ پاک افغان بالائی سرحدی علاقوں میں بھی ژالہ باری ہوئی ہے۔ بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے سے بجلی اور مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ دوسری جانب پاراچنار شہر اور میدانی علاقوں پر بارش اور برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ سوات، لوئر دیر، بنوں، کوہاٹ، شمالی اور جنوبی وزیرستان، کرک، ڈی آئی خان سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش اور برف باری نے موسم مزید سرد کر دیا۔ادھر جہلم، میانوالی، گوجرانوالہ، بھیرہ، کوٹ ادو، خوشاب، سرگودھا سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...