اسلام آباد(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا نواں ایڈیشن پاکستان میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کل (جمعرات کو)مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگا جس میں گروپ اے سے پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم، راولپنڈی میں مد مقابل ہوں گی۔ پاکستان کی ٹیم کو مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان لیڈ کریں گے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم مایہ ناز بلے باز نجم الحسین شانتو کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزم ہیں جن میں میزبان دفاعی چیمپئن پاکستان، بنگلہ دیش،افغانستان،بھارت،نیوزی لینڈ،انگلینڈ،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا شامل ہیں۔ پاکستان کی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں تھی جو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم بھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔ دونوں ٹیمیں اپنا آخری گروپ میچ کھیلیں گی۔
مقبول خبریں
پاک چین کاروباری اداروں کیدرمیان پاکستان میں ای وی کے فروغ کیلئے معاہدے پر...
بیجنگ(این این آئی)شنگھائی لانچ آٹوموٹو ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ (لانچ) اور پاکستان میں الیکٹرک وہیکل اسمبلنگ میں پیش پیش یوسف دیوان کمپنیز (وائی ڈی...
تاشقند،وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب
تاشقند(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعزاز میں بدھ کو یہاں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جو ازبکستان کے دو روزہ...
عالمی برادری فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے،اعظم...
نیویارک (این این آئی)وفاقی وزیر برائے قانون، انصاف اور انسانی حقوق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کے...
وزیراعظم اور ازبکستان صدر کے درمیان ملاقات، علاقائی روابط کے فروغ، باہمی تعاون...
تاشقند (این این آئی)وزیر اعظم شہبازشریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف نے علاقائی روابط کے فروغ، باہمی تعاون میں مزید اضافے پر...
ڈونلڈ ٹرمپ کی 5 ملین ڈالرز میں امریکی شہریت کی پیشکش
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ای بی 5 امیگرینٹ انویسٹر ویزا پروگرام کو گولڈ کارڈ میں تبدیل کرنے کی پیشکش...