آئی آئی ٹی بابا پاکستان کی جیت کی غلط پیش گوئی کے بعد شدید تنقید کی زد میں آگئے

0
28

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے آئی آئی ٹی بابا ابھے سنگھ کو پاکستان کیخلاف بھارت کے ہارنے کی غلط پیش گوئی کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔چیمپئنزٹرافی میں پاکستان کے خلاف آسان جیت کے بعد بھارتی میں لوگ جشن منارہے ہیں اور کافی خوش ہیں تاہم ایسے میں ایک شخصیت جس کا نام سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا وہ تھا ابھے سنگھ، جو ایرو اسپیس انجینئر سے سادھو بن کر آئی آئی ٹی بابا کے نام سے مشہور ہوئے ہیں۔پاک بھارت میچ سے قبل بھارت میں درست پیش گوئیوں کے لیے مشہور آئی آئی ٹی بابا نے میچ کے حوالے سے پیش گوئی کرکے زبردست بحث چھیڑ دی تھی، ان کے دعوے نے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔مہاکمبھ میلے کے دوران آئی آئی ٹی بابا نے کہا تھا کہ ”میں تم کو پہلے سے بول رہا ہو، کہ اس بار انڈیا نہیں جیتے گا” ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس سے حامیوں میں غصہ اور صدمے کی لہر دوڑ گئی تھی۔بھارتی شائقین بابا کی بھارت کی شکست کی پیش گوئی سے ناراض ہیں تھے اور اب پاکستان کی شرمناک شکست کے بعد لوگ ان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔