لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پارٹی کو فعال کرنے کے لیے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ایک سالہ کارکردگی کو عوام کے سامنے رکھا جائے۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف سیاسی میدان میں متحرک ہوگئے ۔ ان سے ماڈل ٹائون میں پارٹی کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال، انجینئر امیر مقام، انوشہ رحمن، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں مسلم لیگ کے صوبائی سطح کے پارٹی معاملات پر مشاورت کی گئی، اس موقع پر میاں نواز شریف نے نارووال کے کامیاب جلسے کو سراہا۔ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے اہم پارٹی امور پر میاں نواز شریف کو بریفنگ دی، اس موقع پر عید کے بعد مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں مزید جلسوں پر مشاورت کی گئی۔میاں نواز شریف نے پارٹی کو فعال کرنے کے لیے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ایک سالہ کارکردگی کو عوام کے سامنے رکھا جائے۔پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں گلگت بلتستان انتخابات پر پارٹی پوزیشن پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔کے پی کے کے رہنمائوں نے نواز شریف کو کے پی کے اضلاع کا دورے کرنے کا مشورہ دیا ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی نہیں بلکہ معاشی لانگ مارچ کی سخت ضرورت ہے۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو اپنا سربراہ تبدیل کرکرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قومی مجرم ہیں انہیں ہٹا کر ایماندار قیادت سامنے لائی جائے، اپوزیشن پاکستان کی ترقی کی وجہ سے پریشان ہے۔حالات اب یہ ہو گئے ہیں کہ اپوزیشن خالی کرسیوں کے ساتھ کانفرنس کر رہی ہے، بانی پی ٹی آئی نے لندن سے ملنے والا چوری کا پیسہ اسی چور کے اکائونٹ میں جمع کروا دیا۔انہوں نے کہا کہ ساری پی ٹی آئی کی ایک ہی امید ہے کہ شاید امریکہ مائی باپ بن کر نجات دلائے، یہ تو لطیفہ ہے کہ امریکہ بانی پی ٹی آئی کو رہائی دلائے گا، پھر بانی پی ٹی آئی رہا ہو کر پاکستان کو امریکہ کی غلامی سے رہائی دلائیں گے؟۔مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس قسم کے لطیفے میرا خیال ہے لوگ اب سمجھ چکے ہیں، امریکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا، پاکستان کا آئین اور قانون کا نظام ہے، بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی نہیں ہیں۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف عدالت نے سزا دی ہے، ان کے چھوٹنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ ان کے مقدمے عدالت کے ذریعے ختم ہوں، جس چوری میں وہ پکڑے گئے ہیں، دنیا کی کوئی بھی عدالت چوری کو سفید نہیں کر سکتی۔تحریک انصاف کے کارکنان کو چاہیے کہ وہ باجی پی ٹی آئی کا گریبان پکڑیں اور پوچھیں کہ ان کے اعتماد کو ٹھیس کیوں پہنچائی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...