لاس اینجلس (این این آئی) فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز، آسکر کی 97 ویں تقریب، 3 مارچ 2025 کو منعقد ہوگی۔ اکیڈمی ایوارڈز کے منتظمین نے اس تقریب کی نشریات کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔اس بار آسکر ایوارڈز کی تقریب جیو ہاٹ اسٹار پر لائیو نشر کی جائے گی، جو پاکستانی شائقین کے لیے صبح 6 بجے دستیاب ہوگی۔اس کے علاوہ، آسکر کی 97 ویں تقریب کو اسٹار موویز اور اسٹار موویز سلیکٹ پر بھی 3 مارچ 2025 کو صبح 6 بجے نشر کیا جائے گا۔مداح اس ایونٹ کو دوبارہ اسٹار موویز اور اسٹار موویز سلیکٹ پر اسی دن صبح 9 بجے دیکھ سکیں گے۔اس سال کے آسکر ایوارڈز میں کئی مشہور ہستیاں شامل ہوں گی، جن میں اسٹرلنگ کے براون، جوئے الوین، ولیم دوفے، آنا دے آرمس، گولڈی ہان، اور اوپرا ونفرے جیسے نام شامل ہیں۔علاوہ ازیں، ہیلی بیری، پینیلوپی کروز، ایلے فیننگ، ووپی گولڈ برگ، اسکارلیٹ جوہانسن اور دیگر معروف شخصیات تقریب کی میزبانی کریں گی۔ رابرٹ ڈاونی جونیئر، ایما اسٹون، کلین مرفی اور دیواین جوی رندالف ایوارڈز پیش کریں گے۔آسکر ایوارڈز کی اس تقریب کا انتظار دنیا بھر کے شائقین کے لیے بے حد دلچسپی کا باعث ہے۔
مقبول خبریں
ماہِ رمضان میں مسجدِ اقصی میں حفاظتی پابندیاں ہوں گی، اسرائیل
تل ابیب (این این آئی)اسرائیل نے کہاہے کہ وہ ہفتے کے آخر میں شروع ہونے والے مقدس ماہِ رمضان کے دوران یروشلم کے قدیم...
غزہ میں جاری مذاکرات بہت اطمینان بخش ہیں، ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ غزہ کے حوالے سے بہت اچھی بات چیت جاری ہے،غیرملکی خبررساں ادارے...
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا نئے کابینہ ارکان کے اعزاز میں ناشتہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے نئے کابینہ ارکان کے اعزاز میںجمعہ کی صبح ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ذرائع کے...
پاکستان چیمپئنزٹرافی میں کوئی میچ نہ جیتنے والا پہلا میزبان بن گیا
لاہور(این این آئی)پاکستان کو چیمپئنزٹرافی میں ایک بھی فتح نہ ملی، اس فارمیٹ کے ری برانڈ کے بعد بغیر جیت کے اختتام کرنیوالا پہلا...
چیمپئینز ٹرافی’ونر کو22لاکھ40ہزار،رنراپ کو11لاکھ20ہزارڈالرملیں گے
دبئی (این این آئی)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے گروپ راؤنڈ سے باہر ہونیوالی میزبان پاکستان کی ٹیم کو ملنے والی ایک لاکھ 40...