اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں ماہ رمضان کے دوران سحر و افطار میں گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم نے سحر و افطار کے اوقات میں گیس لوڈشیڈنگ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے پٹرولیم ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی۔شہباز شریف نے کہا کہ سحری اور افطاری کے وقت گیس بلا تعطل فراہم کی جائے۔دوسری جانب ترجمان سوئی ناردرن گیس نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں 1199 پر رابطہ کریں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا تھا۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ مہینوں میں حکومت کی سخت کارروائیوں کے باعث چینی کی سمگلنگ کے خاتمے میں مدد ملی ہے، رمضان میں کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی مہنگائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے مزید سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...