اسلام آباد(این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق سیکریٹری خزانہ کی سربراہی میں وفد کی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہو گی۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 2 ہفتے تک جاری رہیں گے۔آئی ایم ایف وفد کی قیادت ناتھن پورٹر جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد وزارتِ خزانہ، ایف بی آر، پاور ڈویژن اور اسٹیٹ بینک کے حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔پاکستان 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی شرائط پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کرے گا۔پاکستان رواں مالی سال کی پہلی شش ماہی سے متعلق رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش کرے گا۔آئی ایم ایف کے وفد کو زرعی آمدن پر ٹیکس پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کو پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکسز سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔آئی ایم ایف کو ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی شرط پر عمل درآمد کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرز جاری کرنے کے بارے میں سفارشات مرتب کرے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...