لاہور(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ میں نئے تعینات ہونے والے 4 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں منعقد ہوئی۔ایڈیشنل ججز کا حلف اٹھانے والوں میں راجہ غضنفر علی خان، تنویر احمد شیخ، طارق محمود باجوہ اور عبہر گل خان شامل ہیں۔تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس شمس محمود مرزا نے شرکت کی، جسٹس شاہد کریم، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس راحیل کامران شیخ اور جسٹس سردار اکبر علی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔حلف برداری تقریب میں جسٹس چودھری اقبال، جسٹس ساجد محمد سیٹھی، جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس طارق ندیم، جسٹس علی ضیائ باجوہ، جسٹس انوار الحق، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس فیصل زمان خان اور ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے شرکت کی۔حلف برداری تقریب میں پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز بھی موجود تھے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...